Header Ads

یہ لڑکی ایک ماہ تک باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھتی رہی, اس کے جسم میں ایسی تبد...


ہم ہر روز سیڑھیاں چڑھتے ہیں اور کبھی ایسا نہیں ہوتالیکن ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ اگر یہ کام روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے تو جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے۔لینڈسے ٹیگار نے اپنے جسم میں تبدیلی کو جانچنے کے لئے ایک ماہ تک باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھنے کا تجربہ کیا،وہ دن میں تین سے چار بار اپنے اپارٹمنٹ تک جانے کے لئے تین منزلیں چڑھتی تھی۔آئیے آپ کو اس کے تجربے سے آگاہ کرتے ہیں۔
اس کا کہنا ہے کہ ابتدائی ایام میں تو کوئی خاص تبدیلی محسوس نہ ہوئی لیکن 15ویں دن جب وہ اٹھی تو اس کے جسم کے نچلے حصے میں درد تھی اور ساتھ ہی کمر میں کھچاﺅمحسوس ہوا۔اس کی پنڈلیوں میں بھی درد تھی لیکن ساتھ ہی اسے اپنے پیٹ کے پٹھے توانا لگ رہے تھے۔اس کا کہنا ہے کہ کئی باتوں کے علاوہ جو چیز اسے اپنے جسم میں محسوس ہوئی وہ وزن میں کمی تھی اور ساتھ ہی اس کا جسم چست رہنے لگا تھا اور 30دن کے بعد وہ کافی بدل چکی تھی۔”پہلے جب بھی میں بلندی چڑھتی تھی تو اس کا سانس پھول جاتا تھا اور ساتھ ہی اس کی دل کی دھڑکن بہت زیادہ ہوجاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہورہا تھا۔“اس کا کہنا ہے کہ اسے کی ٹانگیں، پیٹ کے پٹھے اور نچلا دھڑ کافی مضبوط ہوچکا تھا۔

No comments